لندن:برطانیہ کے وزیرصحت ساجد جاوید نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی شکل موجود ہونے کی تصدیق کے باوجود کرسمس پر قومی لاک ڈائون کے امکانات نہیں ہیں بلکہ رواں سال مذہبی تہوار زبردست ہونے والا ہے نئے انفیکشن کی روک تھام کے لیے اقدامات سمیت دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے لیے ماسک کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے۔حکومتی ویب سائٹ پر مسافر لوکیٹر سیکشن پر ایک پیغام کے مطابق برطانیہ میں آنے والے مسافروں کے لیے دوسرے دن کے ٹیسٹوں کے لیے بھی لیٹرل فلو کی بجائے پی سی آر ٹیسٹ لازم تصور ہوگا۔
سیکرٹری صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ نیا انفیکشن کس حد تک ویکسین سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا مگر اس پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ سماجی دوری جیسے سخت پابندیوں کے حوالے سے حکومت نے کوئی اقدام زیر تجویز نہیں کررکھا ہے۔ انہوں نے کرسمس کے عظیم تہوار کے حوالے سے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ یہ زبردست ہو نے والا ہے مگر احتیاطی تدابیر کا دامن تھام کر چلنا چاہیے حکومت کوویڈ کے لیے تسلیم شدہ علامات کو اپ ڈیٹ کرنے پر غور کرے گی۔
سامنے آ نے والے انفیکشن سے متاثرہ افراد کی علامات ریکارڈ کی جا رہی ہیں جنوبی افریقہ میں نئے وائرس سے متعلق رپورٹس بتاتی ہیں کہ لوگ سونگھنے یا ذائقے کی حس نہیں کھوتے اور زیادہ تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں یقین دہانی کی کوشش اس وقت سامنے آئی ہے جب وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیسٹنگ اور آئسولیشن کے قوانین میں تبدیلیوں کا اعلان کیااور دکانوں اور ٹرینوں میں ماسک کو لازمی طور پر استعمال کر کورونا وائرس کی نئے قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش شروع کی ہے۔
قبل ازیں وزیر اعظم نے گزشتہ روز ڈائوننگ اسٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نئے انفیکشن کے خطرات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ کرسمس امید کے مطابق آگے بڑھے گا۔انہوں نے برطانیہ میں آنے والوں کے لئے دن دو کے پی سی آر ٹیسٹ کو نافذ کرنے اور دکانوں اور ٹرینوں میں فیس ماسک کو لازمی قرار دیتے ہوئے ان لاکنگ کو ریورس میں ڈال دیا۔ملک میں آنے والے تمام افراد کو اس وقت تک خود کو الگ تھلگ کرنا ہوگا جب تک کہ وہ گولڈ اسٹینڈرڈ ٹیسٹ سے منفی نتیجہ حاصل نہ کر لیں جو اومی کرون لے جانے والوں کی شناخت کر سکے وائرس سے متاثرہ لوگوں کے تمام رابطہ کاروں کو 10 دن تک گھر پر رہنا ہوگامگر سیکرٹری صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ نئے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اضافی اقدامات عارضی ہوں گے۔