آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کنگ حماد اسپتال بحرین کے کمانڈر کی ملاقات

0 124

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کی کنگ حماد یونی ورسٹی اسپتال کے کمانڈر میجر جنرل ڈاکٹر شیخ سلمان بن عطیہ اللہ الخلیفہ نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کنگ حماد یونی ورسٹی آف نرسنگ کی تعمیر میں بحرین کی مدد کو سراہا۔

اس موقع پر معزز مہمان نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے رسپانس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی استحکام میں پاکستانی کے کردار کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.