لوگوں کو اب برسوں تک ہرسال کورونا ویکسین کی ضرورت پڑے گی،ڈاکٹر البرٹ بائورلا

0 112

لندن:دواساز کمپنی فائزر کے سربراہ ڈاکٹر البرٹ بائورلا نے کہا ہے کہ اب لوگوں کو برسوں تک ہرسال کورونا ویکسین کی ضرورت پڑتی رہے گی۔انھوں نے کہا کہ اس صورت حال کے پیش نظر تحفظ کی بہت اعلیٰ سطح برقرار رکھنا ضروری ہوگی برطانیہ نےفائزر اورموڈرینا کی114 ملین خوراکوں کا آرڈر دیدیا ہے جو اگلے 2 سال میں فراہم کی جائیں گی۔ایک سال قبل برطانیہ فائزر بایواین ٹیک ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک تھا ۔

فائزر کے چیف ایگزیکٹو نے اومی کرون کے سامنے آنے اور برطانوی حکومت کی جانب سے فائزر بایواین ٹیک ویکسین کی 54 ملین اورموڈرینا کی60 ملین خوراکوں کا آرڈر دئے جانے سے قبل بی بی سی سے باتیں کرتے ہوئے یہ کہاتھا،محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر بائورلا نے کہاہے کہ فائزر نے جنوبی افریقہ میں بیٹا اور ڈیلٹا کے سامنے آنے سے قبل ہی ویکسین اپڈیٹ کردی تھی۔کمپنی اب اومی کرون کا مقابلہ کرنے کیلئے ویکسین کو اپڈیٹ کر رہا ہے جو ایک اندازے کے مطابق 100دن میں تیار ہوجائے گی،انھوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا کی وبا کے دوران اس ویکسین کے ذریعہ لاکھوں افراد کی زندگیاں بچانا ممکن ہوسکا اگر یہ نہ ہوتی تو ہمارے معاشرے کے بنیادی ڈھانچے کو خطرات لاحق ہوجاتے۔ڈاکٹر بائورلا نے دعویٰ کیا کہ اگلے سال تک ہر ملک کو اس کی ضرورت کے مطابق ویکسین دستیاب ہوگی۔

ایک اندازے کےمطابق فائزر کو رواں سال کورونا کی ویکسین کی فروخت سے 35بلین پونڈ کی آمدنی ہوگی ،رپورٹ کے مطابق فی الوقت اگرچہ دنیا کے بیشتر ممالک کے پاس ان کی آبادی کے مطابق ہر فرد کیلئے ایک ویکسین دستیاب ہے لیکن افریقی ممالک میں20 افراد کیلئے صرف ایک ویکسین دستیاب ہے۔ڈاکٹر بائورلا نے دعویٰ کیا کہ ہم نے دنیا کی معیشت ٹریلین ڈالرز کے خسارے سے بچایا ہے ،انھوں نے ویکسین کی فروخت سے منافع کمانے کی تردید کی اور کہا کہ دولت مند ممالک کیلئے اس کی قیمت ایک وقت معمولی ٹیک اوے کھانے کی قیمت کے برابر ہے جبکہ کم آمدنی والے ممالک کو یہ بلا منافع بنیاد پر فراہم کی جارہی ہے۔

فائزر نے وائرس کے علاج کیلئے ایک گولیPaxlovid بھی ایجاد کی ہے جس پر تجربات سے ظاہر ہوا کہ اس کے استعمال سے ہسپتالوں مریضوں کے داخلے اور اموات کی شرح میں 90فیصد تک کمی آسکتی ہے۔ برطانوی حکومت نے یہ گولیاں اتنی بڑی تعداد میں خرید لی ہیں جو250,000 مریضوں کیلئے کافی ہوں گی۔ڈاکٹر بائورلا نے کہا کہ یہ بات پریشان کن ہے کہ کورونا وائرس اسکولوں میں تیزی سےپھیل رہا ہے اس لئے یہ بات ذہن میں رکھنا چاہئے کہ ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے ۔ڈاکٹر بائورلا کا یہ پیغام ان لوگوں کیلئے ایک سخت پیغام ہے جو ویکسین لگوانے سے گریز کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.