معروف سیاسی اور سماجی شخصیت راجہ ظفر معروف کے اعزاز میں راجہ وحید اکبر کی طرف سے عشائیہ

0 472

سابق مئیر کونسلر راجہ وحید اکبر نے میرپور آزاد کشمیر کے سابق بلدیہ ایڈمنسٹریٹر راجہ ظفر معروف کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔

تقریب لوٹن ٹاون کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں لوٹن کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی، تقریب کے میزبان کونسلر وحید اکبر نے جہاں شرکاء کو راجہ ظفر معروف سے متعارف کروایا وہاں پر ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کے حوالے سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا ۔

ظفر معروف نے شرکاء سے پاکستان اور آزادکشمیر میں ہونے والے حالیہ واقعات، سیاسی اور انتظامی حالات پر سیر حاصل گفتگو کی۔تقریب میں مئیر آف لوٹن ، ڈپٹی لیڈر آف کونسل ، کونسلرز ، علماء کرام نے شرکت کی۔

شرکاء نے سیالکوٹ میں ہونے والے واقعے کی پر زور مزمت کی اور حکومت پاکستان کو موثر حکمت عملی بنانے پر زور دیا گیا۔ علمائے کرام نے جہاں اس واقعے کی مزمت کی وہاں پاکستان کی حکومت اور ایجنسیوں کو عملی اقدامات ہر زور دیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.