جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں سالانہ عرس غوث الاعظمؒ کی نسبت سے محفل کا انعقاد

0 221

جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی زیر صدارت 37 ویں سالانہ عرس غوث الاعظمؒ کی نسبت سے محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں سید مظہر حسین گیلانی نے اپنے خصوصی خطاب میں سیدنا غوث الاعظم کی تعلیمات عقائد و نظریات اور افکار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ جیلان صرف ولی ہی نہیں بلکے ولی گھر تھے ان کی سیرت کا جتنا بھی مطالعہ کیا جائے ہمیں صرف شریعت محمدیہ ؐ کی بالادستی اورتمام معاملات میں رضائے الہیٰ کے حصول کی مقصدیت نظر آتی ہے، آج امت مسلمہ اپ کے افکار پر عمل کر کے ہی اپنی کھوئی ہوئی منزل کا سُراغ پا سکتی ہے۔

اس موقع پر خصوصی طور تلاوت قرآن پاک اور محفل نعت رسول مقبول کا اہتمام کیا گیا ، تلاوت قرآن کا شرف قاری اجمل حسین جبکہ پاکستان کے ممتاز نوجوان نعت خوان سید تصدق رسول، اویس برادران،  سید ارباب حیسن شاہ اور  سلطان عتیق الرحمان نے نعت رسول مقبول، منقبت علی مولا مشکل کشاء، منقبت حضرت غوث الاعظم اور میاں محمد بخش کا مشہور کلام سیف الملوک پڑھ کر محفل کو محظوظ کیا اور خوب داد و تحسین وصول کی۔

محفل کے اختتام پر قاضی عبدالعزیز چشتی نے تمام شرکاء کے سامنے ایک قرار داد پیش کی جس میں سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’پاکستان کے لیے ایک شرمناک دن‘ قرار دیا  اورحکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس جرم میں جتنے بھی افراد انفرادی یا اجتماعی طورپر شریک تھے سب کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

محفل میں برطانیہ بھر سے جیّد علماء کرام سمیت کثیر تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.