امریکی وزیر خارجہ کے جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے دورے کا جکارتا سے آغاز

0 283

جکارتا:امریکی وزیر خارجہ نے انڈونیشیا کے صدر مقام جکارتا سے جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے دورے کا آغاز کردیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن آج انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات کریں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق انٹونی بلنکن کل انڈوپیسفیک ریجن سے متعلق امریکی پالیسی کا خاکہ پیش کریں گے۔ وہ انڈونیشیا کے بعد ملائیشیا اور تھائی لینڈ بھی جائیں گے۔

دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ بلنکن جنوبی بحیرہ چین میں علاقائی سلامتی کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ چین یا کسی اور کی جانب سے خطے کو غیر مستحکم کرنےکی امریکا مخالفت کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.