امریکی ایوان میں اسلاموفوبیا کے خلاف بل منظور،حق میں 219 مخالفت میں 212 ووٹ

0 105

واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان نے اسلاموفوبیا کے خلاف بل منظور کر لیا۔ بل کے حق میں 219 جبکہ مخالفت میں 212 ووٹ آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلاموفوبیا کے خلاف بل امریکی ایوانِ نمائندگان کی مسلمان ڈیموکریٹ رکن الہان عمر نے پیش کیا۔بل پیش کرتے ہوئے ری پبلکن رکن کانگریس نے الہان عمر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بل پر بحث میں ریپبلکن رکن اسکاٹ پیری نے الہان پر دہشتگرد تنظیم سے تعلق کا الزام لگایا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بل منظور ہونے کے بعد اسکاٹ پیری کے الفاظ ایوان کی کارروائی سے حذف کردیےگئے۔ رپورٹ کے مطابق بل کا مقصد دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے واقعات کو امریکی محکمہ خارجہ کے علم میں لانا ہے۔ بل کی منظوری کے بعد امریکی محکمہ خارجہ میں خصوصی نمائندہ مقرر کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خصوصی نمائندہ محکمہ خارجہ کو اسلاموفوبیا سے متعلق واقعات رپورٹ کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.