لندن:برطانیہ میں عالمی وباء کوویڈ-19 کے آغاز سے اب تک ایک روز میں کورونا کیسز کی تعداد کا نیا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔
برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 78 ہزار 610 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں اس سے پہلے جنوری میں ایک روز کے سب سے زیادہ 68 ہزار 53 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا سے 165 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس کے 11,010,286رپورٹ ہوچکے ہیں، عالمی وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 146,791 ہے جبکہ 9,617,941 افراد عالمی وباء سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔