لندن میں ایک اور نوجوان چاقو کے حملے میں ہلاک

0 128

لندن:برطانوی دارالحکومت میں ایک اور نوجوان چاقو کے حملے میں قتل کردیا گیا۔23سالہ نوجوان کو جنوب مشرقی لندن کے علاقے ایلیفینٹ اینڈ کاسل کی ہیمپٹن سٹریٹ پر نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کو وہاں شام 7بج کر46منٹ پر طلب کیا گیا، جائے وقوع پر لندن ایمبولینس سروس اور لندن ائر ایمبولینس کو بھی طلب کیا گیا، جس کے طبی عملے نے نوجوان کی جان بچانے کی موقع پر ہی کوشش کی۔

میٹ پولیس نے کہا کہ نوجوان کو موقع پر ہی ہلاک قرار دے دیا گیا جبکہ اس کے ورثاء کو اس افسوسناک واقعہ کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ اس واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اگر کسی کو اس واقعے کے بارے میں آگاہی حاصل ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.