سیئول:مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کی حراست کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے جنوبی کوریا میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے خرم پرویز کی رہائی کے لیے علامتی مظاہرہ کیا گیا۔
کورونا وائرس کی صورت حال کی وجہ سے مظاہرے میں کم افراد شریک ہوئے، لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جنوبی کوریا کے صدر مقام سیؤل تک پہنچ چکا ہے۔
گزشتہ ماہ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے خرم پرویز پر دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سازش کرنے کا الزام لگا کر انہیں گرفتار کرلیا تھا۔