لندن:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ملک کو کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے سبب انتہائی مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔
لندن میں کورونا صورتحال پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ ضرورت پڑی تو عوام اور این ایچ ایس کے تحفظ کیلئے مزید پابندیاں لگا سکتے ہیں۔ عوام احتیاط سے کام لیں اور جلد از جلد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔
پابندیوں سے متعلق سوال پر وزیر اعظم نے کہا کسی بھی پابندی کو رد نہیں کیاجاسکتا۔ عوام کا بوسٹر لگانے کے لیے آگے آنے کا عمل قابل تحسین ہے۔
بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ ہفتہ کو ایک ملین سے زائد ریکارڈ تعداد میں بوسٹر لگائے گئے۔