مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں کا قا ئدِاعظم محمد علی جناح کو زبردست خراجِ عقیدت

0 128

سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے قائدِاعظم محمد علی جناح کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر حکومت پاکستان اور عوام کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قائداعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنا الگ نظریاتی ملک حاصل کیا۔اس میں کہا گیا کہ قائداعظم دور اندیش سیاست دان تھے اور کشمیر سے والہانہ لگاؤ رکھتے تھے، قائداعظم کشمیر کی مکمل آزادی اور کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے حق میں تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ قائداعظم کشمیر کے بغیر پاکستان کو نظریاتی طور پر نامکمل سمجھتے تھے، کشمیریوں نے بھی کبھی بھارتی تسلط کو قبول نہیں کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور بھارت ایک دن کشمیریوں کو ان کے حقوق دینے پر مجبور ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.