سوڈان:سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد نے ریلیاں نکالیں۔
میڈیا کے مطابق فوجی بغاوت کے خلاف نکالی گئی ریلیوں میں مظاہرین نے ملک میں جمہوریت بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جمہوریت کی بحالی کیلئے ریلیوں کے دوران مظاہرین نے صدارتی محل کی طرف بھی بڑھنے کی کوشش کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صدارتی محل کی طرف آنے والے مظاہرین کو آنسو گیس کی شیلنگ سے منتشر کردیا۔رپورٹ کے مطابق سوڈان میں 25 اکتوبر کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔