نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنوانا سمجھ سے بالاتر ہے،شہزاد اکبر

0 324

اسلام آباد:مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا، سزا بھی ہوئی، وہ نااہل ہوئے ہیں، ان کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنوانا قانونی طور پر مجھے سمجھ نہیں آتا۔

اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کےصدر کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، باز گشت ہے کہ بار کونسل نواز شریف کے لیے عدالت میں درخواست لارہی ہے۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ بار کونسل کی جانب سے عدالت میں درخواست دینا مناسب نہیں ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے ن لیگ کے رہنماؤں کے بیانات میں تضاد ہے، کوئی ثبوت نہیں کہ نوازشریف نے کوئی علاج بھی کروایا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.