ریاض:سعودی اتحادی فورسز کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن جنگ کے آغاز سے اب تک سعودی عرب پر 430 میزائل حملے کیے۔
ترجمان اتحادی فورس جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے 2015 سے شروع ہونے والی جنگ میں 6 سالوں کے دوران سعودی عرب پر 851 ڈرون حملے بھی کیے۔
حوثی باغیوں کے حملوں میں 59 سعودی شہری مارے گئے۔حوثیوں باغیوں نے سعودی عرب پر حملوں کے لیے صنعا ایئرپورٹ کو اپنے اڈے کے طور پر استعمال کیا۔