مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی الیکشن میں شکست کے ذمہ دار راجہ فاروق حیدر خان ہیں،راجہ ایاز خان

0 150

برمنگھم:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق کونسلر برمنگھم سٹی، سابق وائس چیئرمین بلدیہ ڈڈیال راجہ ایاز خان ایڈووکیٹ نے برمنگھم کے ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر بالخصوص حلقہ اے ون ڈڈیال کی الیکشن میں شکست کی ذمہ دار راجہ فاروق حیدر خان ہیںجنہوں نے جماعتی کارکنوں کی نہ عزت نفس کا خیال رکھا اور نہ ہی جماعت کو منظم کر سکے 11سالہ جماعت کی صدارت اور وزارت عظمیٰ کا صرف خود ہی مزہ ہی لیتے رہے اور عقل کل بنے رہے ۔

ڈڈیال سے مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک کو تقسیم کروانے میں راجہ فاروق حیدر خان کا بڑا عمل دخل ہے اور اب صدارت سے الگ ہونے پر اپنا رونا رو رہے ہیں ہماری کوئی برادری نہیں جو فیصلہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اور مرکزی قیادت کا ہو گا وہی ہمیں قبول ہے انکا کہنا تھا کہ موجودہ آرگنائزر کمیٹی جس کے سربراہ شاہ غلام قادر اور دیگر ممبران کمیٹی بنے ہیں ہم ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں راجہ ایاز نے کہا اوورسیز کارکنوں کے ساتھ راجہ فاروق حیدر خان کے دور میں اتنی زیادتیاں اور ناانصافی ہوئی ہیں کہ جس کا کوئی تصور نہیں کیا جا سکتا یہ قائدین جب برطانیہ اور اورسیزز میں جاتے ہیں تو دعوتیں اور استقبالیے کھاتے ہیں اور مراعات لیتے ہیں اور جب اپنی محفلوں میں بیٹھتے ہیں تو اورسیزز کشمیریوں کا مزاق اڑاتے ہیں گالیاں بکتے ہیں پھر آ زاد کشمیر میں اورسیزز کشمیریوں کو پہچانتے نہیں اور پیسے لے کر عہدے بانٹتے ہیں پارٹی کے نام دھندا چلایا ہوا ہے اب کارکنوں کو ہوش انا چاہیے یہ دعوتیں بند کریں کسی سے سیاسی بھیک نہیں عزت نفس کے لئے سیاست کریں۔

راجہ ایاز نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان کا اب رونا دھونا کس کام کا نہیں ہے اوورسیز کارکنوں کو اب ہوش آگیا ہے بعد ازاں راجہ ایاز نے اس نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فاروق حیدر جب اقتدار میں نہیں آئے تھے تو کارکنوں میں یہ تاثر عام تھا کہ وہ فرشتہ صفت انسان نہیں لیکن ان کے وزیراعظم بننے کے بعد انکی اصلیت واضح ہوگئی ہے راجہ ایاز خان ایڈووکیٹ نے کہا ہم میں جماعت کے ساتھ کھڑا ہوں اور حالیہ الیکشن میں جماعتی ٹکٹ ہولڈر چوہدری مسود خالد کا کھل کر ساتھ دیا راجہ فاروق حیدر زرا بتائیں جن کو تم نے عہدوں پر نوازہ سرکاری فنڈز دیے وہ تو جماعت کے مخالف آ زاد امیدواروں سے کیوں الیکشن لڑے اب اس وقت کیوں خاموش تھے۔

ا نہوں نےراجہ فاروق حیدر خان دورہ حکومت ایک بدترین قرار دیا جہاں کارکنوں اور جماعت کے سینئر رہنما ئوں کو ایک سازش کے تحت کھڈے لائن لگا کر خود اقتدار کا مزہ لیتے رہےانہوں نے توقع ظاہر کی کہ موجودہ آرگنائزر کمیٹی میرٹ پر فیصلہ کرے گی اور جماعتی کارکنوں کو ساتھ لیتے ہوئے مشاورتی عمل سے جماعت کو ایک بار پھر مضبوط و مستحکم بناتے ہوئے میاں نواز شریف و مرکزی قیادت کے اعتماد پر پورا اتر ے گی تو ہم پارٹی کا ساتھ دیں گے انہوں نے میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف سے اپیل کی جن لوگوں نے آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کو اقلیتی پارٹی میں تبدیل کردیا ہے ان کی سرزنش کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.