ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ایمبولینسز اور جدید طبی آلات آزادکشمیر حکومت کے سپرد کئے گئے

0 428

مظفر آباد: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ایل او سی کے علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایمبولینسز اور جدید طبی آلات حکومت آزادکشمیر کے سپرد کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ۔

تقریب میں وزیراعظم سردارعبد القیوم نیازی، وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و نثار انصر ابدالی، معاون خصوصی برائے آئی ٹی چوہدری محمد اقبال، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر آفتاب،وزیراعظم آزادکشمیر کی کوآرڈینیٹر برائے صحت عاصمہ اندرابی سمیت محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے متعلقین نے شرکت کی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹرپلیتھا ماہی پالا نے 6 ایمبولینسز، 2 کولڈ چین وہیکلز اور جدید طبی سامان وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردارعبدالقیوم نیازی کی موجودگی میں محکمہ صحت کے حوالے کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.