جے کے ایل ایف برطانیہ زون کے زیر اہتمام سینئر وائس چیئرمین عبدالحمید بٹ مرحوم کی پہلی برسی کا انعقاد
لندن:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے زیر اہتمام سینئر وائس چیئرمین عبدالحمید بٹ مرحوم کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر راہنما، سابق سینئر وائس چیئرمین، شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے دست راست اور بھارتی عقوبت خانوں میں 12 سال سے زائد قید و بند کی صعبتیں برداشت کرنے والے اور اپنی زندگی وطن کی آزادی کے لیے وقف کرنے والے عبدالحمید بٹ کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 25 دسمبر 2021 بروز ہفتہ دن ایک بجے آن لائن زوم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے قائدین کے علاوہ آزاد کشمیر، گلف زون اور یورپ زون کی زونل قیادت نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور مرحوم قائد کی تحریک آزادی کے لئے دی گئی قربانیوں اور ان کی جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
حمید بٹ کی زندگی نوجوانوں کے لئے حریت کا باب ہے وہ ایک درویش صفت انسان تھے، انہوں نے مادروطن کی آزادی و خودمختاری کے لئے اپنی بھر پور جوانی اور مستقبل پیش کیا، زندگی کی آخری سانسوں تک حمید بٹ نے تحریک کو ہمیشہ مقدم جانا اور خرابی صحت کے باوجود کبھی زبان پر شکوہ نہیں لائے، جرت وبہادری سے ریاست پر قابضین کے خلاف جدوجہد کی اور ہمیشہ صف اوّل میں رہ کر مقابلہ کیا ۔
اجلاس میں شامل تمام رہنماؤں نے حمید بٹ کو زبردست خراج و عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔آخر میں مقبول بٹ شہید قا ئد تحریک امان اللہ خان کے دیرینہ ساتھی مقصود صاحب جو شدید علیل ہیں اور پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں ان کی صحت وتندرستی کے دعا کی گئی۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما اعجاز ملک کی خوشدامن توصیف جرال اور ایاز کریم کے والد محترم نوجوان رہنما سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فاخر علی کی دادی محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا گیا اللہ پاک تمام مر حومین کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر عاجلہ عطا فرمائے ۔
اجلاس میں چیئر مین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ قا ئد انقلاب یسین ملک کی ریلز مہم کو مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا تمام زونز ملکر سفارتی سیاسی اور ہر بین الاقوامی فورم پر یسین ملک سمیت تمام اسیران کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کریںریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی اور خود مختاری تک جدوجہد جاری رہے گی۔
زوم اجلاس میں لیاقت لون صدر سینئر نائب صدر چوہدری یوسف نائب صدر الحاج راسب کشمیری نائب صدر سردار حفیظ خان نائب صدر راجہ اسد کیانی سیکرٹری جرنل تنویر ملک ترجمان گلفراز خان فنانس سیکرٹری صنور حسینسفارتی شعبے کے سربراہ پروفیسر ظفر خان (ممبر سپریم کونسل) سابق صدر یوکے زون صابر گل (ممبر سپریم کونسل) ممبر سپریم کونسل طارق شریفسیاسی کمیٹی کے سربراہ سردار نسیم اقبال ایڈوکیٹ سینئر رہنما لطیف ملک سینئر رہنما چوہدری منیر سردار مشتاق راجہ علی اصغر صدر ناٹنگھم برانچ چو ہد ری مہربان افتخار شریف مشتاق پاشا صدر یورپ زون ظہیر زاہد سیکرٹری جرنل یورپ زون وسیم افتخار درانی صدر گلف زون آزادکشمیر گلگت بلتستان زون کے نوجوان رہنما مشہور وکیل ایس ایم ابراہیم ممبر سپریم کونسل جو برطانیہ اور یورپ کے دورے پر آئے ہوئے ہیں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں سینئر بزرگ رہنما سابق مرکزی عبوری کمیٹی کے کنوینر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ خواجہ سیف الدین نے بھی شر کت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ،آخر میں حمید بٹ سمیت تمام مرحومین کی مغفرت اور تمام بیمار رہنماؤں کی صحت وشفا کے لئے خواجہ سیف الدین نے دعا فرمائی۔