اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں ریٹائرڈ فوجی افسران کو نادرا میں دوبارہ ملازمت دینے پر سوالات اُٹھ گئے۔
سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بتایا جائے مسلح افواج کے کتنے اہلکاروں کو نادرا میں دوبارہ ملازمت دی گئی؟انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق نادرا میں مسلح افواج کے افسران کو دوبارہ بھرتی کیا گیا۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بھی سوال کیا کہ بتایا جائے ریٹائرڈ فوجی افسران کو کس مقصد کے لیے، کس دور میں، کتنی تعداد میں بھرتی کیا گیا؟ ان افسران کی کیا اضافی کوالیفکیشن ہے؟
جواب میں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ کسی کو اسپیشل ٹریٹمنٹ نہیں دی جارہی، ضرورت اور ملازمت کی شرائط کے مطابق ہی بھرتی کیا جاتا ہے، اس حوالے سے تازہ سوال جمع کروادیں، جواب دے دیا جائے گا۔