برطانیہ میں میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کیلئے موومنٹ کا قیام،حاجی محمد قربان عبوری چیئرمین نامزد
لندن:برطانیہ میں اورسیزز کشمیر یوں اور میرپور کے ارد گرد رہنے والے جہلم گجرات اور گرد و نواح سے تعلق رکھنے والے افراد نے میرپور میں ایک انٹر نیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کے لئے برطانیہ و یورپ بھر میں باقاعدہ تحریک شروع کرنے کاعلان کیا ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ میرپور ائیرپورٹ موومنٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جبکہ میرپور سے تعلق رکھنے والے بزرگ مزہبی و ممتاز سماجی شخصیت حاجی چوہدری محمد قربان کو ائیر پورٹ موومنٹ کا عبوری چیئرمین نامزد کردیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں کئی وریچویل میٹنگز بھی منعقد ہوئی ہیں جس میں میرپور ائیرپورٹ کے لئے ہر پلیٹ فارم پر تحریک شروع کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے برمنگھم سے سابق کونسلر راجہ ایاز خان ایڈووکیٹ خواجہ محمد سلیمان، سابق مئیر ریاض بٹ، اسرار خان، وٹفورڈ سے شفقت اقبال، چیرمین چوہدری محمد افسر، احتشام قریشی انجنیر عثمان علی خان، بزنس مین بختاور علی خان، حاجی محمد منیر، امجد آمین بوبی، کونسلر عمران حمید ملک، کونسلر سردار محمد اصف، شبیر ملک، کونسلر عباس چوہدری، پاکستان ہیومین رائٹس برطانیہ کے چیئرمین چوہدری عبدالعزیز، سرارد شفیق احمد مولانا اقبال اعوان، تحریک کشمیر برطانیہ کے سنئیر نائب صدر چوہدری محمد شریف سید ابرار شاہ، سید جبار شاہ حاجی محمد منیر، ڈاکٹر رضوان بٹ چوہدری لیاقت علی ودیگر نے بڑے پیمانے پر میرپور ایئر پورٹ موومنٹ کے اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ائیرپورٹ ضرور تعمیر ہونا چاہئے تاکہ میرپور کوٹلی ڈویژن جہلم اور اس کے گردونواح کے تارکین وطن کو سفری سہولیات فراہم ہوں۔
اس موقع پر چئیرمین حاجی چوھدری محمد قربان نے مختلف میٹنگز اور زعماء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہامیرپور انٹرنیشنل ائیر پورٹ آزاد کشمیر کے 46 لاکھ کشمیر یوں کا بنیادی حق ھے اس کے لئے اوورسیزکشمیر ی جدوجہد کرتے رہیں گے حکومت ازاد کشمیر میرپور انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر کو اپنی قومی تعمیر و ترقی و خوشحالی میں شامل کرے اس مسئلے کو آزدکشمیر اسمبلی اس کو دوبارہ زیر بحث لائے انہوں نے پرزور وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے مطالبہ کیا ھے کے وہ آزادکشمیراسمبلی کی منظور شدہ قرار داد کی روشنی میں میرپور ائیر پورٹ کی تعمیر کے لیے باقاعدہ اعلان کرے ۔
پاکستان کے دوسر ے شہروں کی طرح آزاد کشمیر اور خصوصاً تارکین وطن کشمیر ی اور پاکستانی عوام کو بھی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی سہولت دی جائے ۔ انہوں نے کہا اور سسیزز کشمیر ی اور پاکستانی ہر سال لاکھوں ارب روپے زرمبادلہ بیھج کر پاکستان کی تعمیر و ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوھدری میرپور کا دوبارہ سروے کروائیں کہ وہ میرپور ایئر پورٹ کی تعمیر کاسنگ بنیاد رکھیں اپنا وعدہ پورا کریں حاجی چوھدری قربان نے برطانیہ اور یورپ بھر میں مقیم اورسییزز پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے ایپل کی وہ میرپور ایر پورٹ کی تعمیر کےحوالے سے اکٹھے ہوجائیں یہ ایک قومی مطالبہ ہے اگر ائیرپورٹ تعمیر ہوگیا تو ہمیں سب کے تعاون کی اشد ضرورت ہے اور غیرملکی سیاحوں کو آنے جانے سے ریاست کی خوبصورتی دیکھنے اور سیاحت کی انڈسٹری کو فروغ ملے گا پاکستان کے زرمبادلہ میں بے حد اضافہ ہوگا ۔
اس موقع پر سابق کونسلر راجہ ایاز خان ایڈووکیٹ نے کہا ہم میرپور ایر پورٹ کی تعمیر کے حوالے سے میر پور ایر پورٹ موومنٹ فورم کی مکمل حمایت کرتے ہیں یہ ایک قومی مطالبہ ھے یہی نہیں بلکہ اس رٹھوعہ ھریام پل کی تعمیر کو بھی فوری طور پر مکمل کیاجائے اور اسی کے ساتھ آزاد کشمیر کو پاکستان چین اکنامک اقتصادی راہداری کے ساتھ ملانا انتہائی ضروری ھے تا کہ آزاد کشمیر کی عوام بھی خوشحال ھو سکیں اسی طرح سابق میئر ریاض بٹ نے وریچویل کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم میرپور ایئر پورٹ کی تعمیر کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں یہ ریاستی عوام کا دیرینہ مطالبہ ھے پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں آزاد کشمیر اسمبلی کی منظور شدہ قرار داد کی روشنی میں ائیر پورٹ کی تعمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اپنی زمہ داریاں ادا کر یں ۔
انہوں نے کہا یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ازاد کشمیر کی سابقہ دو حکومتوں نے بھی اپنے اپنے ادوار میں وعدے پورے نہیں کئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آزاد کشمیر ایئر پورٹ کی تعمیر کے مسلے پر دوبارہ ازاد کشمیر اسمبلی میں بحث کی جائے ۔ اور عوام کو بتایا جائے ایر پورٹ کی تعمیر کا مسئلہ تاخیر کا شکار کیوں ہوا ہے۔ممتاز خواجہ محمد سیلمان نے میرپور ایئر پورٹ موومنٹ کے قیام کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہےانہوں نے کہا میرپور ائیر پورٹ وقت کی اہم ضرورت ھے آزاد کشمیر میں وقت کے ساتھ ساتھ آبادی بڑھ رھی ھے بیرون ملک اباد لاکھوں کشمیر ی عوام کا وطن کے رشتہ برقرار رکھنے کے لیے اپنا ائیر پورٹ انتہائی ضروری ھے ۔ انہوں نے کہا ہمارے لیڈر برطانیہ ویورپ آ کر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتے ہیں مگر انہوں نے میرپور ایئرپورٹ اور رٹھوعہ ھریام پل کی تعمیر پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی۔
انہوں نے کہا رٹھوعہ ھریام پل کی تعمیر سے میر پور اور ڈڈیال کے درمیان پنتالیس منٹ کا فاصلہ کم ہوجائے گا وریام پل کا صرف ستون تعمیر کرنے کی ضرورت ہے مگر ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں یہ پل فوری طور پر مکمل کیا جائے اسی طرح انجنیر عثمان علی خان نے میرپور ایر پورٹ فورم کے قیام کی مکمل حمایت کو خوش ایند قرار دیا ھے عوام کے اندر شعور پیدا کرنے کے لئے اسطرح کے فورم کی اشد ضرورت ہے ۔ ھماری ذمہ داری ہے کہ ہم برطانیہ کے دوسرے شہروں سے رابطہ کریں انہیں بھی اپنے ساتھ شامل کیا جائے اانہوں نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان اور سکردو میں بلند سطح پر انٹر نیشنل ایئر پورٹ تعمیر ھو سکتے ہیں تو آزاد کشمیر کے عوام کو بھی یہ حق دیا جائے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان فضائی سروس شروع کرنے کےلئے اقدامات کئے جائیں ریا ست کے عوام کے درمیان فضائی سروس کے فاصلے کم ھو سکیں ۔ اسی طرح کے خیالات کا اظہار پاکستان پریس کلب لیوٹن کے صدر اسرار احمد خان کونسلر عباس صحافی احتشام الحق قریشی بزنسمین بختاور علی خان نے بھی کیا ھے جبکہ اس نمائندے سے بات کرتے ہوئے میرپور سے پروفیسر رفیق بھٹی نے کہا ہے کہ میرپور کی زمین اور لوکیشن ائیرپورٹ کے لئے آئیڈیل ہے ۔
بہترین اقدام