سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا

0 412

ریاض:دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے جاری حفاظتی اقدامات کے تناظر میں سعودی عرب نے بھی ماسک نہ پہننےوالے شہریوں کو خبردار کر دیا۔

ریاض سے سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

دوسری جانب سعودی وزارت بلدیات نے اپنے ذیلی اداروں کو تجارتی مراکز میں تفتیشی دورے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ذیلی اداروں کو ایس او پیز سے متعلق دورے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.