جنیوا:امریکا، برطانیہ، روس، فرانس اور چین نے جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے اور جوہری تنازع سے بچنے پر اتفاق کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جوہری جنگ جیتی نہیں جاسکتی اور نہ ہی لڑی جانی چاہیے۔
بیان میں انتباہ بھی کیا گیا کہ ایٹمی جنگوں کے دور رس نتائج ہوسکتے ہیں، انہیں صرف اپنے دفاعی مقاصد، جارحیت اور جنگیں روکنے کے لیے کیا جانا چاہیے۔