لوٹن:لوٹن میں ایک پوٹھوہاری محفل شعر خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں کشمیر کے نامور شعر خواں مجتبیٰ خان اور راجہ امجد ایاز شاعر اور دیگر نے حصہ لیا۔
سٹیج سیکریٹری کے فرائض راجہ محمد اکمل ایاز نے سرانجام دئیے،محفل کا آغاز شبریز کیانی کی تلاوت قرآن پاک کے کلام سے ہوا ،پروگرام میں کونسلر اور سابق مئیر لوٹن راجہ وحید اکبر ، مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما راجہ شکیل حیدر کیانی، ملک ابرار ،سردار نبیل، چوہدری نواز کے علاوہ آزاد کشمیر اور خطہ پوٹھوہار کی نامور شخصیات نے برطانیہ بھر سے بڑی تعداد میں تعداد میں شرکت کی۔
محفل رات گئے تک جاری رہی اور کشمیری پوٹھوہاری شعر خوانی کے شوقین نوجوانوں نے محفل سے خوب لطف آٹھایا اور ڈھول کی تھاپ پر نوجوان بھنگڑے بھی ڈالتے رہے اور محظوظ ہوتے رہے ۔
پروگرام براہ راست آزاد کشمیر اور خطّہ پوٹھوہار میں سو شل میڈیا پر بھی پر نشر کیا گیا اس موقع پر راجہ شکیل حیدر کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آزاد کشمیر اور خطّہ پوٹھوہار کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں پوٹھوہاری شعر خوانی ایک موثر ذریعہ ہے جس سے نوجوان نسل کا اپنی ماں بولی سے تعلق مضبوط ہوتا ہے محفل کا اہتمام عبدالمقید اور راجہ اکمل کیانی نے دیگر کے ساتھ مل کر کیا تھا۔