اسلام آباد:ملکہ کوہسار مری میں مسلسل برف باری کے باعث ہنگامی صورتِ حال ہوگئی، اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے بند کردیے گیے، ضلعی انتظاميہ کے مطابق فيصلہ مری ميں سياحوں کے رش اور ٹريفک جام کے باعث کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مری میں مسلسل برف باری کے باعث ہنگامی صورتحال ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مری میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بڑھتے ہوئےرش کی بدولت سیاحوں کو مری اور گلیات کی طرف جانے سے عاضی طور پرروک دیا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 7, 2022
مری اور گلیات کی طرف جانے والے سیاحوں کو سترہ میل انٹرچینج سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی
انتہای ایمرجنسی کی صورت میں ہی شہریوں کو مری اور گلیات کی طرف سفر کرنے کی اجازت دی جائیگی۔
1/2
ڈی سی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ٹریفک میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس متحرک ہیں، جبکہ مری میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ شدید برف باری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاح گاڑیوں میں محصور ہوگئے ہیں، رش کی وجہ سے ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی ہے ۔
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی سیاحوں سے مری کی طرف نہ جانے کی اپیل کی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ بڑھتے ہوئے رش کی بدولت سیاحوں کو مری اور گلیات کی طرف جانے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔
مری اور گلیات کی طرف جانے والے سیاحوں کو 17 میل انٹرچینج سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں ہی شہریوں کو مری اور گلیات کی طرف سفر کرنے کی اجازت دی جائیگی۔