دبئی : شاپنگ مال سے چوری کے جرم میں یورپی خاتون کو قید اور جرمانہ

0 97

دبئی :متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں واقع ایک شاپنگ مال سے چوری کے جرم میں ایک خاتون کو قید کی سزا سنادی گئی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس 46 سالہ خاتون پر 5 ہزار درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مال کے سیکیورٹی افسر نے خاتون کو مال سے چوری کرتے ہوئے پکڑا تھا اور اسی نے دبئی پولیس کو اس کی شکایت کی تھی۔

سکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ خاتون نے شاپنک مال سے گارمنٹس کا سامان چوری کیا اور وہ مال سے نکلنے ہی والی تھی کہ اس کو پکڑ لیا گیا۔ سکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ خاتون کے بیگ کی تلاشی لینے کے بعد اس میں چوری شدہ کپڑے ملے جس کے بعد پولیس نے آکر اسے گرفتار کرلیا تھا۔

تفتیش کے دوران خاتون نے چوری کا اعتراف کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس نے مال کی پہلی منزل پر موجود ایک اسٹور میں 3 عدد لباس کے چوری سے بچاؤ کے لیے لگائے گئے ٹیگز کو ہٹادیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.