برطانیہ میں کورونا سے مجموعی اموات ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئیں

0 116

لندن:برطانیہ میں کورونا سے مجموعی اموات ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 313 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے ایک لاکھ 46 ہزار 390 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں 10 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب یورپ اور امریکا میں کورونا کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ امریکا میں 7 لاکھ سے زائد کیسز، جبکہ 1700کے قریب اموات رپورٹ ہوئیں۔فرانس میں سوا تین لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے، برطانیہ کے اسپتالوں میں عملے کی کمی کے سبب حکومت نے لندن کے اسپتالوں میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارت میں کورونا کے مزید ایک لاکھ41ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوگئے، اومی کرون اب تک بھارت کی 27 ریاستوں میں رپورٹ ہوچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.