لندن:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون نے 25 دسمبر کو ایک آن لائن اجلاس میں مظاہرے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کیلے باقاعدہ بھرپور مہم کا آغاز ہو چکا ہے، اس موقع پر تنظیم نے برطانیہ میں اپنی تمام برانچز کو بالخصوص اور کشمیری عوام سے بالعموم بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے اور مزید کہا ہے کہ اس مظاہرے کا مقصد ہندوستان کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، چیئرمین یسین ملک سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی اور مقبول بٹ کے جسد خاکی کو کشمیری قوم کے حوالے کرنے کیلے ہندوستان پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے راہنماؤن لیاقت لون، پروفیسر ظفر خان، سردار نسیم اقبال ایڈووکیٹ، یوسف چودھری، صابر گل،، امجد نواز، گلفراز خان ، تنویر ملک ،الحاج راسب کشمیری، راجہ اسد کیانی، محمود فیض، طارق شریف، سکندر خان ،راجہ نصیر، سردار حفیظ ،جمیل اشرف، یاسر نوید راجہ اصغر علی، ماسٹر ارشد پرویز، ظفر جونیئر ،مشتاق ملک اعجاز ملک، ملک لطیف، سردار مشتاق، راسب کشمیری، خان فاروق،اقبال احمد خان، سردار مشتاق اور راجہ ذوالقرنین و دیگر نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ ہم سو ئے ہوئے عالمی ضمیر کو جگانے کی کوشش کرتے رہیں گے اور اپنے پر امن احتجاج کے زریعے اقوام عالم کی توجہ بھارتی مظالم اور مظلوم کشمیری عوام کی مظلومیت کی جانب دلاتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہید مقبول بٹ بلا شبہ کشمیریوں کے عظیم راہنما تھے ان کے افکار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور ان کی راہ پر چلتے ہوئےلاکھوں شہداء نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور انہی کے نقش قدم پر یسین ملک اپنی قومی آزادی کی جدوجہد کی پاداش میں بدنام زمانہ دلی کی تہاڑ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں مگر ظالم کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں۔ مقبول بٹ کا جسد خاکی ان کے خاندان اور کشمیری قوم کے حوالہ کیا جائے تاکہ شہیدائے قبرستان سرینگر دفن کیا جاسکے چیرمین یسن ملک ،شبیر شاہ ظہور بٹ اور قاسم فکتو سمیت ہزاروں بے گناہ کشمیریوں اسیر رکھا گیا ہے ۔
ہم برطانیہ سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں وہ انڈین فاشسٹ حکومت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں مقبوضہ کشمیر میں ہر پرامن اور جمہوری آواز کو دبایا جارہا ہے۔ صحافی خرم پرویز سمیت تمام صحافی جو حق اور سچ کی آواز ہیں ان کو اسیر اور پانبد کیا جارہا ہے برطانیہ میں بسنے والے پندرہ لاکھ کشمیری اپنے خاندانوں کے حوالے سے مودی جو ایک دوسرے ہٹلر روپ میں کالے قوانین اور دس لاکھ انڈین آرمی کے ذریعے مظالم ڈھا رہا ہے۔
برطانیہ میں بسنے والے کشمیری اپنے پیاروں کے بارے میں سخت پریشان ہیں ہم برطانیہ میں موجود تمام آزادی پسند تنظیموں اور اپنے وطن کی آزادی کی تڑپ رکھنے والے غیرت مند کشمیریوں کو اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ آزادی کی منزل کا حصول مشترکہ جدوجہد سے ہی ممکن ہے اور بیرون ملک آباد بالخصوص برطانیہ اور دوسرے یورپی ممالک میں موجود کشمیریوں پر یہ دوہری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان لوگوں کی آواز بنیں جن کو طاقت کے زور پر خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
لبریشن فرنٹ کے زمہ داران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آزادی، خودمختاری اور خوشحالی کے حصول تک ہم اپنے قائد کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلتے رہیں گے اور آزادی کی صبح ضرور دیکھیں گے۔