عمان:عمان نے محدود پیمانے پر سیاحتی ویزے بحال کرنے کا عندیہ دیدیا۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سلطنت میں سیاحتی سرگرمیاں معطل تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان آنے والے ان سیاحوں کو ویزوں کا اجرا کیا جائے گا جو مکمل سیاحتی پیکیج بک کرائیں گے۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمان آنے والے سیاحوں کو ہوٹل بکنگ اور ٹور آپریٹرز سے اپنے پروگرام کا شیڈول حاصل کرنا ہو گا جس کے بعد سیاحتی ویزے جاری کیے جائیں گے۔
عمانی حکومت کی جانب سے سیاحتی سرگرمیوں کا آغاز محدود پیمانے پر کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔