لیوٹن:لیوٹن میں پانچ ستون کمیونٹی گروپ جو ابتدائی طور پر اپریل 2020 میں کویوڈ 19 سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے وجود میں آیا۔
یہ آئیڈیا بنیادی طور پر کمیونٹی ورکرز کے ذریعہ کمیونٹی سے لینے اور کمیونٹی کو دینے پر مبنی ہے، اور اس کا بنیادی مقصد عزم ، اخلاص،احترام ،وقار اور شفافیت کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنا ہے
گروپ کے سینئر کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد صفدر سعید نے ڈیلی پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے لاک ڈاؤن میں ہم نے 200 سے زائد ہفتہ وار تازہ کھانا تیار اور تقسیم کیے ان کا مذید کہنا تھا کہ دوسرے لاک ڈاؤن میں بھی ہم نے ہفتہ وار 100 سے زائد تازہ اور گرم کھانا لوٹن اور اس کے مضافاتی علاقوں کے لوگوں میں تقسیم کیے ہیں۔ تاہم اب تک ہم نے 8000 سے زیادہ گرم کھانوں کے ساتھ 400 سو فیملی فورڈ پیک لیوٹن کے 800 کنبوں میں تقسیم کیے ہیں