لیوٹن: سابق سیکرٹری جموں کشمیر لبریشن فرنٹ الیکشن کمیشن یو کے زون اعجاز ملک نے اپنے ایک بیان میں سابق الیکشن کمیشنر برطانیہ مشتاق ملک کو مرکزی الیکشن کمیشن کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مشتاق ملک کا مرکزی الیکشن کمیشن کا ممبر منتخب ہونا ان کی سابقہ کارکردگی اور کنونشن کے دوران نئے تنظیمی ڈھانچے میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کا اعتراف ہے، جو خوش آئند عمل ہے۔
اس موقع پر سابق ممبران الیکشن کمیشن حاجی اقبال، سردار مشتاق اور طارق شریف نے کہا ہے کہ مشتاق ملک ایک سینئر کارکن ہیں ان کی تقرری ہم تنظیم کے لئے خوش آئند سمجھتے ہیں
اعجاز ملک کا مذید یہ کہنا تھا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ مشتاق ملک آئینی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ھوے تنظیم میں آہین کی بالادستی اور حکمرانی کو قائم رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔