یورپی یونین کا الیکسی ناولنی کی سزا سیاسی فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ

0 392

برسلز:یورپی یونین نے روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی کی گرفتاری اور سزا کو ایک سیاسی فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی گرفتاری اور سزا کا ایک سال مکمل ہونے پر کہا کہ یورپین یونین نے مسٹر ناولنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر ہمیشہ کھل کر بات کی ہے اور یورپ اسے ایک سیاسی طور پر کیا گیا فیصلہ سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم روسی حکام سے بغیر کسی تاخیر کے ان کی فوری اور غیرمشروط رہائی اور مسٹر ناولنی کی جان کو لاحق خطرے کی نوعیت اور حد کے حوالے سے یورپی عدالت برائے انسانی حقوق کی طرف سے دیے گئے عبوری اقدام کی تعمیل کرنے کیلئے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ روسی قانونی نظام کو مسٹر ناولنی کے خلاف آلہ کار بنایا جا رہا ہے کیونکہ اب انہیں نئے مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔

یورپین خارجہ امور کے سربراہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یورپین یونین ’نوچوک‘ گروپ کے فوجی کیمیائی اعصابی ایجنٹ کا استعمال کرتے ہوئے زہر کے ذریعے مسٹر ناولنی کو قتل کرنے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ہم روسی فیڈریشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مکمل شفافیت کے ساتھ اور مزید تاخیر کے بغیر اس کی تحقیقات کرے اور کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم OPCW کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.