شہزاد اکبر کے استعفے پر براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی کا طنزیہ بیان

0 129

اسلام آباد:شہزاد اکبر کے استعفے کے بعد برطانوی کمپنی براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی نے طنزیہ بیان دیا ہے۔

اپنے بیان میں کاوے موسوی نے کہا کہ شہزاد اکبر کو قانون کی حکمرانی، کرپشن تحقیقات اور عدالتی احکامات کی تعمیل سے وابستگی صفر تھی۔کاوے موسوی نے کہا کہ نیب کی طرح شہزاد اکبر نے بھی کسی کی طرف سے مجھ سے مذاکرات کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف مقامی یا بین الاقوامی سطح پر شہزاد اکبر کی جدوجہد کا اعتبار نہیں تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا، شہزاد اکبر نے مشیر احتساب و داخلہ کے عہدے سے آج استعفیٰ دیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر کا کہنا تھا امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے۔شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے شدید دباؤ میں کام کیا، مافیاز پر کام کرنا آسان نہیں تھا۔ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفیٰ پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر نے بہترین طور پر کیسز کو دیکھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.