وزیراعظم بورس جانسن کا مسلمان رکن پارلیمان نصرت غنی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم

0 146

لندن:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مسلمان رکن پارلیمان اور سابق وزیر کے برطرفی سے متعلق الزامات پر تحقیقات کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان نے سوموار کو کہا کہ وزیراعظم نے مسلمان رکن پارلیمان نصرت غنی کے الزامات پر کابینہ کے دفتر سے تحقیقات کرنے کا ہے۔سابق وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور کنزرویٹیو پارٹی کی رکن نصرت غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر انہیں حکومت سے برطرف کیا گیا تھا۔ اس الزام کے بعد وزیراعظم بورس جانسن کے لیے ایک اور تنازع کھڑا ہو گیا ہے جنہیں پہلے ہی ’پارٹی گیٹ‘ سکینڈل کے باعث دباؤ کا سامنا ہے۔

ابتدائی طور پر وزیراعظم نے نصرت غنی سے کہا تھا کہ وہ کنزرویٹیو پارٹی کے ذریعے شکایت درج کریں، تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ نصرت غنی نے موقف اپنایا کہ ان کے الزامات کا تعلق پارٹی کے کام سے نہیں بلکہ حکومت سے ہے۔

حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ جو کچھ بھی ہوا وہ اس کی بنیاد پر حقائق سامنے لائیں۔‘ترجمان نے مزید کہا کہ رکن پارلیمان کے دعووں کو وزیراعظم بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

نصرت غنی نے تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’جیسا کہ میں نے وزیراعظم سے گزشتہ رات بھی کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ تمام (معاملے) کو سنجیدگی سے لیا جائے اور وہ خود اس کی تحقیق کریں۔‘
نصرت غنی کی وزیراعظم سے اتوار کو ملاقات کے بعد حالیہ تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.