لوٹن:لوٹن کے بزرگ سماجی رہنماء ملک محمد یوسف ملک تقریبا ایک ماہ سے زاہد عرصہ علیل رہنے کے بعد آج صبح لوٹن ڈنسٹیبل ہسپٹل میں انتقال کر گئے تھے مرحوم سماجی شخصیت اظہر فاروق ملک کے والد ماجد لوٹن کی معروف شخصیت ملک محمد رفیق ،ملک گلریز اختر برمنگھم ، حاجی قربان حسین کے کزن تھے ، مرحوم کے قریبی عزیزوں میں ملک غلام قادر ، ملک بنارس ، ملک ابرار علی ، ملک عثمان فاروق ، ملک ارشد فاروق ،ملک ذیشان فاروق اور دیگر شامل ہیں۔
مرحوم کے خاندان میں دو ڈاکٹر ایک بہو اور بھتیجا اور دیگر خاندان کے لوگ کمیونٹی کے اہم اراکین میں شامل ہیں ،مرحوم خاندان کے سربراہ کی حیثیت سے کامیاب انسان اور نفیس شخصیت کے حامل شخص تھے ،مرحوم کا تعلق گوجرخان کے موضع چکڑالی بدال سے تھا، ان کے انتقال سے خاندان کے لوگوں کے سروں سے ایک گھنا سایہ اٹھ گیا مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں امام قاضی عبدالعزیز کی امامت میں ادا کرنے کے بعد لوٹن کے مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
مرحوم کے انتقال پر تعزیت کرنے اور نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں مولانا قاری محمد کامران ، مئیر لوٹن کونسلرمحمود حسین ، سابق مئیر ریاض بٹ ،سابق مئیر راجہ سلیم ، کونسلر طاہر ملک ، کونسلر راجہ نوید ،خلیفہ محمد محفوظ بٹ، شبیر ملک ، راجہ یعقوب خان ، پروفیسر ممتاز بٹ ، پروفیسر امتیاز چوہدری ، حاجی ذولفقار مرزا، محمد ادریس، ملک امجد ایلسبری ،حاجی بابو اللہ دتہ ، اشفاق ملک ، شیراز احمد ، ڈاکٹر وقار ملک ، آصف حسین ، اور دیگر شامل ہیں جنہوں نے مرحوم کے انتقال پر انکے سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات میں بلندی کی دعا کی ۔