لارڈ اگنیو کا ٹیکس دہندگان کے پیسے پر فراڈ سے ہاتھ صاف کرنیوالے مافیا کیخلاف کریک ڈائون کا مطالبہ

0 428

لندن:ٹیکس دہندگان کے پیسے پر فراڈ سے ہاتھ صاف کرنیوالے مافیا کیخلاف کریک ڈائون کر کے ٹیکس میں اضافے پر قابوپایا جا سکتا ہے سالانہ 30بلین پائونڈ کے قریب فراڈ سے قومی خزانے کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر خزانہ لارڈ اگنیو جنہوں نے حال ہی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا نے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹیکس دہندگان کو سالانہ 30بلین پائونڈ کے قریب نقصان ہو رہا ہے۔

اگر حکومت اس سنگین مسئلے سے نمٹنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو ٹیکس میں اضافے کی شرح میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ فراڈ اور دھوکہ دہی کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے پیسے کا غبن اس بدترین سطح پر پہنچ چکا ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونا ضروری سمجھا، یہ امر قابل ذکر ہے کہ لارڈ اگنیو کو وزراء کی طرف سے کوویڈ کاروباری قرضوں کے معاملات ہینڈ ل کرنے کے معاملے میں ٹیکس دہندگان کی دھوکہ دہی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر وہ اپنے عہدے سے الگ ہو گئے۔

لارڈ اگنیو نے کہا کہ دھوکہ دہی اور فراڈ کے معاملات کی روک تھام کیلئے مزید موثر اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ حکومت کی ناکامی سنگین مسئلہ بن سکتی ہے تخمینہ کے مطابق 30بلین پائونڈ سالانہ کی رقم فراڈ کی نظر ہو رہی ہے۔ حکومت پر اپریل میں قومی بیمہ کی شراکت میں اضافے پر نظر ثانی کرنے کے لیے دباؤ ہے، جو ایک سال میں 12 بلین پائونڈ اکٹھا کرنے کے لیے تیار ہے جس کا مقصد صحت اور سماجی نگہداشت کے لیے فنڈز فراہم کرنا تھا لیکن پہلے تین سالوں کے لیے زیادہ تر ر قم این ایچ ایسکے بیک لاگ کو ختم کرنے میں مدد فراہم کریگی یہ اضافہ اسی طرح لاگو ہوگا جس طرح خاندانوں کو توانائی کے بلوں اور کونسل ٹیکس میں زبردست اضافے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لارڈ اگنیو نے پیر کو لارڈز کو بتایاآج کی گئی کارروائی سے اس حکومت کو مئی 2024 کے ممکنہ انتخابات سے قبل انکم ٹیکس میں کمی کا کھیل کا موقع ملے گا۔ان کے تبصرے بتاتے ہیں کہ اگر وزراء حکومت میں دھوکہ دہی سے نمٹتے ہیں تو ٹریژری سماجی نگہداشت کے لیے ادائیگی کر سکتی ہے اور قومی بیمہ میں اضافے کے بغیر بیک لاگ کو ختم کر سکتی ہے۔ ٹریژری کے ترجمان نے کہادھوکہ دہی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور ہم کسی بھی ایسے شخص کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے متعدد محاذوں پر کارروائی کر رہے ہیں جس نے ہماری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.