لوٹن:کشمیر کونسل کے نومنتخب ممبر محمد حنیف ملک کو مبارک باد دینے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔
برطانیہ بھر سے سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے حنیف ملک کے ممبر کشمیر کونسل منتخب ہونے کا خیر مقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ کشمیر کونسل کے ادارے میں آزاد کشمیر اور اورسیزز میں مقیم کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کریں گے جبکہ ضلع کوٹلی بالعموم اور کوٹلی شہر کے لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور انہیں حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
یوکے میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ڈسپلن کمیٹی سردار طارق مشتاق، سماجی و کاروباری شخصیت محمد لطیف ملک، معصوم ملک، شاہد زمان، چوہدری محمد شریف، عزیز ملک، ارسلان ملک حنیف مرزا، راجہ طلعت جمیل اور بڑے پیمانے پر افراد نے محمد حنیف کو مبارک باد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔