برطانیہ میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ،گروسری بلوں میں 180 پونڈز کا اضافہ متوقع

0 203

لندن : برطانیہ میں مہنگائی کا مزید طوفان آنے والا ہے جس سے عام گھروں کے صرف گروسری بلز میں 180 پائونڈ اوسط اضافہ ہو سکتا ہے، مارکیٹنگ کنسلٹنٹ کینٹر (KANTER) کے مطابق گزشتہ چار ہفتوں کے دوران گروسری کی سالانہ افراط زر 3.8 فیصد تھی جو کہ دسمبر میں 3.5 فیصد تھی، مذکورہ ادارے کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ اسنیکس، گائے کے تازہ گوشت اور کرسپس کی فروخت میں بھی گزشتہ ماہ اضافہ ہوا جبکہ بٹر، بیکن اور وٹامنز کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

سروے کے مطابق گروسری کے علاوہ بھی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور ان کے مزید بڑھنے کی توقع ہے چنانچہ اس بنا پر آئندہ عوام پرموشن اور سستی پروڈکشن تلاش کرتے نظر آئیں گے لہٰذاوہ سپر مارکیٹس جو سستی یا بہتر قیمت رکھیں گی گاہکوں کا رحجان اس طرف زیادہ ہوگا۔ دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق صارفین کی قیمتوں میں افراط زر 5.4 فیصد 30 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اس محکمہ کے مطابق لاک ڈائون رولز میں نرمی کے بعد کوویڈ کے کیسز بھی مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

’’کینٹر‘‘ کے مطابق پودوں پر مبنی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے اور الحکول یا الحکول کے بغیر مشروبات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بنک آف انگلینڈ نے اپریل تک یہ شرح تقریباً 6% ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔دوسری جانب برطانیہ میں کوویڈ انفیکشنز کی شرح میں اضافہ سامنے آیا ہے اتوار تک مجموعی طو رپر 1کروڑ 73لاکھ 15ہزار 893افراد وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ حکومتی ویب سائٹ پر متنبہ کیا گیا ہے جیسے جیسے وبائی بیماری جاری رہے گی اس بات کا امکان ہے کہ لوگ کوویڈ سے دوبارہ متاثر ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.