ناسا کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو 2031 میں بحرالکاہل کے پوائنٹ نیمو میں گرانے کا منصوبہ

0 132

نیویارک:بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا اختتام قریب تر ہے، امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے آئی ایس ایس کو 2031 تک ریٹائر کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

2000 میں لانچ کیا گیا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بحرالکاہل کے پوائنٹ نیمو میں گرادیا جائے گا۔ناسا نے کہا کہ تجارتی طور پر چلنے والے خلائی پلیٹ فارمز تعاون اور سائنسی تحقیق کیلئے آئی ایس ایس کی جگہ لیں گے۔

ناسا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایجنسی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو 2030 کے اختتام تک چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے بعد اسے بحرالکاہل کے ایک دور دراز حصے پوائنٹ نیمو میں گرادیا جائے گا۔یہ نقطہ زمین سے سب سے دور اور دیگر خلائی جہازوں کا قبرستان رہا ہے، یہ علاقہ نیوزی لینڈ کے مشرقی ساحل سے 3 ہزار میل اور انٹارکٹیکا سے 2 ہزار میل شمال میں ہے۔

امریکا، روس، جاپان اور یورپی ممالک 1971 سے اب تک وہاں خلائی ملبے کے 263 سے زیادہ ٹکڑے ڈال چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.