کشمیر الائنس فورم ماسکو کی جانب سے 4فروری بروز جمعۃالمبارک کو تیسری آن لائن عالمی کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی
ماسکو:کشمیر الائنس فورم ماسکو کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مورخہ4فروری بروز جمعۃالمبارک کو تیسری آن لائن عالمی کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی ۔
جس میں ممتاز کشمیر حریت رہنما مشعال ملک ، امریکہ سے چیئرمین ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس ڈاکٹرغلام نبی فائی،معروف کالم نگار وسینئر تجزیہ کار ہارون رشید، ماہرعالمی اموروکالم نگار اوریا مقبول جان، امریکہ سے رہنما مسلم ریپبلکن پارٹی ساجد تارڑ، ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر،سفیر سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی ڈاکٹراسد مجید خان، سفیر سفارتخانہ پاکستان بیلاروس سجاد حیدرخان، معروف روسی ادبی شخصیت ارینا ماکسیمنکا، چیئر مین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید،پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز، پی اوسی روس کے صدر ڈاکٹر زاہدعلی خان اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گے ۔
جبکہ عالمی کشمیر کانفرنس کی میزبانی کے فرایض ماسکو سے سینئر صحافی شاہد گھمن اور واشنگٹن سے سینئر صحافی خرم شہزا دسرانجام دیں گے۔ کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے زوم پر منعقد ہوگی۔