اے پیارے پڑھنے والے!
کیا آپ بےروزگاری کی وجہ سے ذہنی دبائو، مایوسی اور پریشانی کا شکار ہیں؟آج کے انٹرنیٹ کے جدید دور میں پیسہ کمانا نہایت ہی آسان ہے۔ بس آپکے پاس اچھا سا موبائل، لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کنکشن کی سہولت ہونی چاہئے۔آج کے اپنے اس کالم میں آن لائن پیسے کمانے کے کچھ گر بتاوں گا، آپکا کام ہے اپنی پوری صلاحیت اور محنت سے ان پر عمل کرنا، اللہ کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا۔
1: Become Online Tutor
آن لائن ٹیویشن سے بھی کئی لوگ اچھے پسے کما سکتے ہیں ،جیسے کہ کروناوائرس کے بعد سب سے زیادہ سٹودنٹس کی تعلیم کاحرج ہوا تھا اور اُنھیں پڑھنے میں دشواری ہو رہی تھی تو وہیں تمام دنیا میں تعلیمی اداروں نے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا تھا جو کہ ایک بہترین قدم تھا اور اُسی کو دیکھتے ہوئے کئی لوگوں نے آن لائن ٹیویشن پڑھانا شروع کر دیا جس کا بہت اچھا رزلٹ ملا اور کئی اساتذہ نے اس سے اچھے پیسے کمائیں ۔۔۔ اس میں صرف ایک نہیں بلکہ نیشل اور انٹرنیشل دونوں سٹوڈنٹس نے بہت دلچسپی ظاہر کی ایک اچھا ٹیوٹر بننے کیلئے ضروری ہے کہ آپ کی کسی ایک مضمون پر بہت اچھی گرفت ہونی چاہیے ۔
2: Affiliate Marketing
Affiliate Marketing آن لائن پیسے کمانے کا سب سے اہم اور مشہور طریقہ ہے۔ Affiliate مارکیٹنگ کیا ہے؟ وابستہ مارکیٹنگ یا Affiliate مارکیٹنگ پیسے کمانے کا ایسا طریقہ ہے جس میں ایک شخص کسی دوسری کمپنی کی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ کے ذریعے سیل کرتے ہیں اور کمیشن حاصل کرتے ہیں جیسا کہAmazon, Daraz, Ubar, اسکی سب سے بڑی مثالیں ہیں۔
3: Start a YouTube Channel
اگر آپ اپنا یوٹیوب چینل بنانا چاہتے ہیں تو اُس کیلئے ضروری ہے کہ آپ کے پاس ایک اچھی سکل یا ٹیلنٹ موجود ہو۔۔ مثال کے طور پر ، آپ میک اپ ٹیوٹوریل تشکیل دے سکتے ہیں ، ویڈیو گیمز کو اسٹریم کرسکتے ہیں ، مہارت سکھا سکتے ہیں، funny ویڈیوز بنا سکتے ہیں، یا آپ کے خیال میں کوئی بھی ایسا کانٹینٹ جو آپ کے دیکھنے والوں کو پسند آئے گا اُس پر کام کریں.
4: Create an Online Course
آن لائن پیسہ کمانے کا ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنا علم اور نالج دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں، اگر آپ کسی مضمون کے ماہر ہیں تو ، آن لائن کورسز بنا کر آپ اپنے علم کو منیٹائز کرسکتے ہیں۔ آپ اپنا کورس Udemy پر بیچ سکتے ہیں یا ، اگر آپ پہلے ہی اپنی ایک Audience رکھتے ہیں تو ، اپنی ویب سائٹ پر کچھ کاروباری افراد کے ساتھ مل کر آن لائن کورسز کروا سکتے ہیں ۔
5: Do Translation Work
اگر اب آپ کو پیسہ کمانے کی ضرورت ہے تو ،آپ ترجمہ کا کام کر کے آسانی سے کما سکتے ہیں، ایسا کرنے کے لیے آپ کو کم از کم دو زبانوں میں ترجمہ کرنا آنا چاہیے اور اس کے لیے آپ کو ترجمہ کرنے کی اپنی صلاحیت کا ثبوت دکھانا ہوگا ، اور یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ آپ کا ان زبانوں میں روانی ہونا ضروری ہے جن کے لئے آپ مترجم کرنے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں اس کے علاوہ اگر آپ کو دو یا دو سے زیادہ زبانیں بولنے اور سیکھنے کا شوق ہے تو آپ علمی سٹی سے لینگوئج کورس کر سکتے ہیں۔
6: Consider Freelancing
آن لائن پیسے کمانے کا سب سے آسان ترین طریقہ فری لانسنگ ہے اور ایک فری لانسر بننے کیلئے ضروری ہے کہ آپ نے کوئی کورس یا سکل سیکھا ہو جیسے کہ ویڈیوایڈیٹنگ، گرافکس، کانٹینٹ رائٹنگ، سوشل میڈیا مارکٹینگ یا کوئی اور سروسز جیسے ڈیٹا انٹری، کال آپرریٹر، voice over Artist اور sketching وغیرہ جو آپ اپنے کلائنٹس کو دے سکتے ہیں۔ اس پر کام کریں اور اپنی سکل کے مطابق اپنے کلائنٹس کو تلاش کریں اور اپنی پروفائل کو ہمیشہ اپڈیٹ رکھیں تاکہ جو بھی آپ کا کلائنٹ ہو وہ آپ کی پروفائل دیکھتے ہی آپ کو کام دینے کیلئے تیار ہو جائے اور آپ کے کام سے مطمئن ہو،،،فری لانسنگ کی بڑی ویب سائٹ freelancing, fiver and upwork ان پر کام کر کے آپ آسانی سے پیسے کما سکتے ہیں.
7: Start Drop shipping
ڈراپ شاپنگ بزنس وہ جگہ ہے جہاں آپ انوینٹری کے بغیر اپنے کسٹمر کو اپنی پروڈکٹ سیل کرسکتے ہیں ایک کسٹمر retail قیمت پر آپ کے اسٹور سے ایک چیز خریدتا ہے۔ اس کے بعد آپ اپنے سپلائر کو آرڈر بھیج دیتے ہیں ، جو آپ کو whole sale قیمت ادا کرتے ہیں ایک بار جب آپ کے سپلائر کو آرڈر مل جاتا ہے ، تو وہ آپ کے کاروبار کے نام سے کسٹمر کو براہ راست یہ سامان بھیج دیتے ہیں جہاں آپ منافع کا مارجن کماتے ہیں. اور اپنے اس کاروبار کو مزید بڑھانے کیلئے آپ کو Retail website بنانا پڑتی ہے اور اپنے کسٹمرز تلاش کرنے ہوتے ہیں جیسا کہ Shopify اور Amazon پلیٹ فارمزکو ڈراپ شاپنگ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
8: Start a Blog
آن لائن پیسہ کمانے کے لئے بلاگنگ ایک بہترین طریقہ ہے جن لوگوں کو لکھنا پسند ہے وہ بلاگ کو خاص طریقے کے ساتھ شروع کرتے ہیں جیسے کہ آپ کسی بھی ویب سائٹ کیلئے آرٹیکلز لکھ سکتے ہیں کسی پروڈکٹ کے بارے میں تفصیل سے کسٹمرز کو آگاہ کر سکتے ہیں آپ سوشل میڈیا کیلئے اچھی موٹیویشنل سٹوریز لکھ سکتے ہیں۔۔۔۔ کسی بھی ویب سائٹ کیلئے اچھا بلاگ یا آرٹیکل لکھنے کیلئے ضروری ہے پہلے آپ کانٹینٹ رائٹنگ کا کورس کریں تاکہ آپ کو اچھے سے چیزوں کی سمجھ آجائے۔
9: Sell your Stuff/ Become Online seller
اگر آپ پیسے کمانے کیلئے بہت بیتاب ہیں اور جلدی پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ اگر آپ کا اپنا کوئی کاروبار ہے جیسے Readymade clothes یا آپ کی کوئی دوکان ہے جیسے, Bags یا Books کی تو آپ اپنے کاروبار کو آن لائن شروع کر سکتے ہیں مختلف سوشل ایپس جیسے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور Daraz پر آپ اپنی پروڈکٹس کے adds لگا کر آسانی سے آن لائن اپنا کام کر سکتے ہیں اور اس سے آپ کا وقت بھی بچ جاتا ہے اور آپ کا اپنے کسٹمرز کے ساتھ ایک Healthy Trustworthy Relation بن جاتا ہے Daraz اور Shopify اسکے لیے بہترین پلیٹ فارمز ہیں۔
10: Create an App
آن لائن پیسے کمانے کے طریقوں میں یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں آپ کوئی بھی ایپ بنا کر آسانی سے پیسے کماسکتے ہیں اور ایپ بنانے کیلئے ضروری ہے آپ کا ایک ڈویلپر ہونا ہے اور اگر آپ ایک ڈویلپر بننا چاہتے ہیں تو اُس سے پہلے آپ کو ایپ ڈویلپمنٹ کا کورس کرنا ہو گا جیسے کہ Android App Development کورس۔