وزیر اعظم عمران خان کا ترک صدر کیلئے دعائیہ پیغام، نیک تمناؤں کا اظہار

0 134

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ان کے لیے دعائیہ پیغام اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ابھی معلوم ہوا ہے میرے بھائی ترک صدر طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی حکومت، عوام ان کی جلد صحتیابی کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے اپنا اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں بہتر ہیں، ہمیں کورونا وائرس کی معمولی علامات ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.