لوٹن:یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے لوٹن میں بھی تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا ،فری کشمیری کے پوسٹرز آویزاں کرکے ایک ڈیجیٹل وین چلائی گئی۔
یہ ڈیجیٹل وین بھارتی ہائی کمیشن لندن سے گزرتی ہوئی جب لوٹن پہنچی تو لوٹن کے مزہبی سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے اس کا استقبال کیا اس موقع پر فری کشمیر کے نعرے لگائے گئے اوٹ اوٹ انڈین آرمی اوٹ ہم کیا چاہتے آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے ۔
علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ ، میرپور ائیرپورٹ موومنٹ کے چیئرمین حاجی چوہدری قربان ، نذیر قریشی ،تحریک کشمیر برطانیہ کے سنیئر نائب صدر چوہدری محمد شریف ، چوہدری زاہد، جے ایل ایف کے راجہ کمان افسر ،اقدس مغل ، ایوب مسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن نہ صرف 5 فروری بلکہ سالہاسال منانا چاہئے بلکہ جہاں بھی آزادی کشمیر کی بات ہو اس میں شرکت کرنی چا ہئے۔
کشمیری قوم عرصہ چوہتر سالوں سے ہندوستان کے ظالم حکمرانوں کے ظلم سہہ رہی ہے شرکاء نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر اداروں سے ہندوستانی مظالم رکوانے کا مطالبہ کیا دیگر شرکت کرنے والوں میں فاضل بٹ ، خلیل ملک ، عابد ملک ، رمضان چوہدری ، لقمان چوہدری افسر اور کشمیری بچوں نے شرکت کی اور ہندوستانی مظالم کے خلاف نعرہ بازی کی ۔