پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ،سیکورٹی فورسز کے 5 جوان شہید

0 459

اسلام آباد:پاک افغان بارڈر پر ضلع کرم میں دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی، جس کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں کراچی کے لانس نائیک عجب نور، لکی مروت کے سپاہی ضیاء اللہ خان، کرک کے سپاہی ناہید اقبال، بنوں کے سپاہی سمیراللہ خان اور بہاولنگر کے سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت مستقبل میں پاکستان کے خلاف ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.