لندن: برطانیہ میں مکان کی اوسط قیمت ایک سال پہلے کے مقابلے 500 24 پونڈز زیادہ ہے۔ ایک انڈیکس کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 500 24 پونڈز اضافے کے بعد 2022 کے آغاز میں برطانیہ میں ایک گھر کی اوسط قیمت 759 276 پونڈزکی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ہیلی فیکس کا کہنا ہے کہ گھریلو بجٹ میں زندگی گزارنے کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے دباؤ کے باعث امکان ہے کہ گھر وں کی قیمتوں میں اضافے کی رفتار اگلے سال کافی کم ہو جائے گی۔
ماہانہ ترقی کی رفتار جنوری میں سست تھی، نومبر اور دسمبر دونوں میں 1.1 فیصد ماہانہ اضافے کے مقابلے میں قدروں میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک سال پہلے کے مقابلے میں مکانات کی قیمتوں میں 9.7 فیصد اضافہ ہوا۔ رسل گیلی منیجنگ ڈائریکٹر ہیلی فیکس نے کہا کہ مجموعی طور پر قیمتیں گزشتہ سال اس وقت کے مقابلے میں 500 24 پونڈز اضافی ہیں جوکہ دو سال پہلے کے مقابلے میں 500 37 پونڈز زیادہ ہیں۔ 2021 میں تجارتی سرگرمیوں میں عروج کے بعد لین دین کی مقدار معمول کی سطح پر واپس آ رہی ہے۔
مسٹر گیلی نے کہا ہے کہ سست رفتاری تاریخی طور پر کم سطح پر برقرار ہے کیونکہ مکانات کی قیمتوں میں اضافہ نے آمدنی میں اضافے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال فرسٹ ٹائم بائرز کی ریکارڈ سطح ابتدائی مراحل میں داخل ہونے کے باوجود نوجوان نسل کو اب بھی گھر کی ملکیت میں اہم رکاوٹوں کا سامنا ہے کیونکہ ڈپازٹ کی ضروریات بدستور ایک چیلنج ہیں۔ یہ صورت حال مختصر مدت میں مزید سنگین ہونے کی توقع ہے کیونکہ گھریلو بجٹ کو ضروریات زندگی کے اخراجات میں اضافے سے اور بھی زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سود کی شرح میں اضافہ رہن کی شرح تک پہنچنا شروع کر دیتا ہے۔ مارکیٹ میں نئے ہاؤسنگ سٹاک کی محدود فراہمی مکانات کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتی رہے گی لیکن امکان ہے کہ اگلے سال کے دوران مکانات کی قیمتوں میں اضافے کی شرح کافی کم ہو جائے گی۔
ویلز میں 2022 کو برطانیہ کے سب سے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حصے کے طور پر سالانہ مکانات کی قیمتوں میں 13.9 فیصد اضافہ ہوا۔ شمالی آئرلینڈ میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں قیمتوں میں 10.2 فیصد اضافے کے ساتھ مضبوط قیمت میں اضافہ جاری ہے۔ ہیلی فیکس نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں اضافہ 8.9 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ مضبوط رہا۔انگلینڈ میں نارتھ ویسٹ سب سے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا خطہ تھا، جس کی قیمتوں میں سالانہ اوسطاً 12 فیصداضافہ ہوا۔ ای وائی آئی ای ایم کلب کے چیف اقتصادی مشیر مارٹن بیک نے کہا ہے کہ ہیلی فیکس کی پیش گوئی میں جنوری کی سست روی آنے والی چیزوں کی علامت ہوسکتی ہے۔
اس سال اسٹامپ ڈیوٹی کے خاتمہ سے قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا جو کہ2021 تک جاری رہا۔ جس حد تک ٹیکس سے استثنیٰ نے خریداریوں کو آگے بڑھایا، اس کے بعد کے اثرات قریبی مدت میں ہاؤسنگ مارکیٹ کی سرگرمیوں کو سست کر سکتے ہیں۔ مزید برآں کلب کا خیال ہے کہ بینک آف انگلینڈ اس سال شرح سود میں دو بار مزید اضافہ کر کے رہن کی شرح میں اضافہ کرے گا۔ زیادہ مہنگائی اور ٹیکس میں اضافے سے گھرانوں کو درپیش ضروریات زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا مطلب یہ ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ بہت کم لوگ ضروری رقم ادھار لینے کے قابل ہوں گے۔