جے کے ایل ایف لوٹن برانچ کا اجلاس، 11 فروری کے احتجاج کو حتمی شکل دی گئی

0 379

لوٹن :جے کے ایل ایف لوٹن برانچ کا اجلاس آج لوٹن میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں لوٹن برانچ کے صدر محمد ظفر خان ،پبلسٹی سیکرٹری افضال ماجد، ممبران مجلس عاملہ رفاقت علی خان، حمید خان، ملک تصدق حسین ،راجا جہانگیر، سردار شکیل اور زونل سینئرنائب صدر یوسف چوہدری نے شرکت کی۔

اجلاس کا واحد ایجنڈا شہید مقبول بٹ کی برسی پر 11 فروری کو بھارتی ہا ئی کمیشن لندن کے سامنے احتجاج کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئ۔

ان شا اللہ 11 فروری کو تمام آ زادی پسند جمعہ کی پہلی نماز کے بعد بری پارک لوٹن سے لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔اجلاس میں قائد جناب یسین ملک کو چیئرمین ،راجہ حق نواز کو سینئر نائب چیئرمین اور صابر گل کو چیف آرگنائزر منتخب ہونے اور دوسرے اراکین کو عہدے ملنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.