کالا جادو (انگریزی: Black magic) ان جادو یا اس سے جڑے اعمال کو کہا جاتا ہے جس کی تکمیل کے لیے ’’مافوق الفطرت طاقتوں یا سحر انگیزی‘‘ کا سہارا لیا جاتا ہے جو عمومًا شر اور خود غرضانہ مقاصد کے لیے ہوتا ہے۔ اس کے لیے جو کلام لکھا جاتا ہے اس میں پلید اور نجس اشیا کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ شیطانی قوتوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔تاہم اس کے باوجود یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ زیادہ تر افراد جو اس وہم میں مبتلا ہوتے ہیں درحقیقت اس معاملے میں صرف اس لیے ملوث ہوتے ہیں کہ ان کو لگتا ہے کہ ان پر کسی نے جادو کروا رکھا ہے اور وہ اس کا توڑ کرنے کے لیے کسی عامل کا سہارا لیتے ہیں۔ ان میں سے کچھ لوگ تو محض توہم کا شکار ہوتے ہیں۔
’’ کالا جادو‘‘ آج بھی کئی معاشروں اور عقائد کا حصہ ہے۔ لیکن واضح رہے ’’ کالا جادو‘‘ کی شروعات مغربی افريقہ سے ہوئی اور گزرتے وقت کے ساتھ اسے کرنے والے افراد ميں کمی نہيں ہوئی بلکہ آج کل تو افريقی نوجوانوں ميں بھی یہ رجحان فروغ پا رہا ہے۔
بدقسمتی سے اب تو ہر جگہ عام ہے ۔اشتہارات کا صفحہ کھولو تو عام طور پر جگہ جگہ ایسے اشتہارات نظر آتے ہیں جن کا موضوع ’’کالا جادو ‘‘ ہوتا ہے۔ مثلا ۔۔۔ ’’21منٹ میں ہر مشکل کا علاج۔ اللہ کے حکم سے ہم جو دکھائیں گے وہ کسی کے بس کی بات نہیں، صرف ایک رات کا عمل ، فون پر مفت مشوریں کریں۔ ایک اور جگہ جس کا مضمون یہ تھا ’’ آپ کے دل کی مراد پوری ہوگی۔کام نہ ہونے پر آٹھ لاکھ روپے جرمانہ‘‘ ۔۔۔۔
آج کل تو ” کالا جادو ” کا دھندا عام ہے۔ نجانے کتنے لوگ ہوں گے جو ان عامل بابوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کتنی تکلیف دہ بات ہے نا، خدا پر ایمان رکھنے والے ہی خدائی کا دعویٰ کرتے ہیں اور ہم ان پر اعتبار کرتے چلے جاتے ہیں۔ زندگی تو سب ہی کے لیے کہیں نہ کہیں مشکلات لے کر کھڑی ہوتی ہے۔
کالا جادو نیک علم کی الٹی پڑھائی، چلّے کاٹ کر کیا جاتا ہے۔ اس قسم کا جادو کسی کو مارنے، کچھ چوری کرنے، تکلیف یا اذیت پہنچا نے کے لیے کیا جاتا ہے۔ کا لا جادو کرنے یا کروانے کی نیت اپنی ذاتی لالچ کے لیے اگلے کو تکلیف پہنچانا ہوتی ہے۔
جلن، لالچ، بری نیت، بری نظر اور کسی کی خوشی نہ برداشت ہونے کی وجہ سے میلوں کے فاصلے پر بھی کر سکتا ہے۔ اس کی نوعیت اور اثر بیٹھے بیٹھے کسی کی زندگی برباد کر سکتا ہے۔ کالا جادو کرنے والا اور کروانے والا دونوں ہی گناہ گار ہوتے ہیں۔ اللہ کے نزدیک یہ عمل بہت بڑا گناہ ہے ۔کالا جادو اب اتنا عام ہوگیا ہے کہ آج کل ہر دوسرا شخص اس عمل کا شکار ہے ۔” جاہل عامل اور جعلی پیروں کے پاس ہر طرح کے جادو کا تعویز دستیاب ہوتا ہے۔ 500، 1000، 2000، 5000، جتنا جلدی کام کرنے کا دعویٰ انتا مہنگا تعویز۔ یاد رہے یہ ایک خوفناک عمل ہے اور اس کا نتیجہ دنیا و آخرت میں بربادی کے سوا کچھ بھی نہیں۔
کالا جادو انسان کی عقل اور شعور پر تالہ لگا دیتا ہے اور اس کے سب کام الٹے اور کوششیں بے کار جاتی ہیں۔ کالے جادو کی صورت میں نیند نہیں آتی۔
دل اور دماغ پر ہر وقت بوجھ رہتا ہے۔چڑچڑھا پن اور بے چینی ہر وقت ستاتی ہے جس وجہ سے گھر میں ہر وقت بلا وجہ لڑائی رہتی ہے۔ جسم تھکا تھکا رہتا ہے۔ گھر میں کہیں کہیں خون کے چھینٹے اور بالوں میں گنجلیں پڑ جاتی ہیں اور جسم میں بغیر کسی وجہ کے نیل کے نشان پڑھ جاتے ہیں۔ ساتھ یا گھر میں ہر وقت کسی کے ہونے کا احساس ہوتا ہے انسان پر بے حسی اور ناکامی کا عالم چھا جاتا ہے۔ جس وجہ سے وہ احساس کمتری اور ذہنی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے اور جینے کی چاہ چھوڑ دیتا ہے۔
کالا جادو انسان کی صحت ، خوشی، ذاتی زندگی، بچوں اور ان کے مستقبل کو اثر انداز کر دیتا ہے۔ کالے جادو کا اثر انتہائی کرب ناک، المناک ہوتا ہے۔ ایک بار کوئی اس کا شکار ہو جائے تو بڑی ہی مشکل سے اس کا توڑ کر پاتا ہے۔