لندن:برطانوی شہزادہ چارلس کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے چند دنوں بعد ہی ڈچسز آف کارن وال، کمیلا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
شاہی مبصر ربیکا انگلش نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ ’ڈچز آف کارن وال، کمیلا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ہم حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہیں، ڈچز آف کارن وال کو تین بار کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔
شہزادہ چارلس اور پھر اُن کی اہلیہ کمیلا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے شاہی مداح ملکہ اور شاہی خاندان کے باقی افراد سے رابطے میں رہنے والوں کے لیے وباء کے حوالے سے فکر مند ہوگئے ہیں ۔