بھارت سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، پاکستان

0 350

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آج سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کو 15 سال ہوچکے۔ بھارت اس گھناؤنےسانحہ کےملزمان کوکٹہرےمیں لانے اورمتاثرین کوانصاف دینےمیں ناکام رہا۔ آج صبح بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کی طرف سے احتجاج کیا گیا۔ بھارت میں جو عدالتی ٹرائل ہوا وہ غیر اطمینان بخش ہے۔ سانحے میں ملوث کرداروں کو باعزت بری کردیا گیا جو قابل مذمت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کامیاب رہا۔ سی پیک کے حوالے سے 13 ایم او یوز پر دستخط کئے گئے۔ 22 ، 23 مارچ کو ہونے والی او آئی سی وزرائےخارجہ کانفرنس کیلئے باضابطہ دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔

آج سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کو 15 سال ہو چکے، بھارت اس گھناؤنے سانحہ کے ملزمان کو کٹہرے میں لانے اور متاثرین کوانصاف دینے میں ناکام رہا۔

آج صبح بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کی طرف سے احتجاج کیا گیا۔ بھارت سے مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، بھارت کو کہا گیا کہ وہ دہشت گردی کو بطور ریاستی ہتھیار استعمال کرنا بند کرے۔

بھارت کے ساتھ سمجھوتہ ایکسپریس سانحےپر کافی معلومات شئیر کی۔ بھارت میں جو عدالتی ٹرائل ہوا وہ غیر مطمئن ہے۔ سانحے میں ملوث کرداروں کو باعزت بری کردیا گیا جو قابل مذمت ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ سرحد پار سے بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ پاکستان افغان عبوری حکومت کے ساتھ اس بارے میں رابطے میں ہے۔

بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف بھی پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ بھارت سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔ ہم ایف اے ٹی ایف پر میڈیا میں تبصرے سے گریز کرتے ہیں۔ پاکستان اہم ملک ہے اور اپنے مفادات کا تحفظ جانتے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کے تمام ٹارگٹ پورے کرینگے۔ امید ہے ایف اے ٹی ایف اصولوں کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آئندہ ہفتے روس کے دورے پر جائیں گے۔ وہ روسی قیادت کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔ جلد وزیراعظم کے دورہ روس کی تفصیلات جاری کردی جائیں گی۔وزارت خارجہ کی کارکردگی پر سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت کی کارکردگی ہمیشہ سے ٹاپ پر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.