لندن:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ آثار دکھائی دے رہے ہیں کہ روس یورپ میں 1945 کے بعد سب سے بڑی جنگ شروع کرسکتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو ماسکو پہلے سے کہیں زیادہ پابندیوں کی زد میں آئے گا۔
امریکا اور برطانیہ روسی کمپنیوں سے ڈالرز اور پاؤنڈز میں تجارت بند کر دیں گے جس سے روسی کمپنیوں کو بہت نقصان پہنچے گا۔