لوٹن کی مہم جو امانی لیاقت کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے 

0 520

23 سالہ امانی لیاقت دماغ کے کینسرمیں مبتلا تھی، نگہداشت اور تحقیق کو بہتر بنانے کی آواز کی چیمپیئن تھیں، جب کہ وہ گریڈ فور گلیوبلاسٹوما سے لڑ رہی تھیں، بلاآخر 22 ماہ بعد وہ اپنی جنگ ہار گئیں۔ 

اپنے ٹویٹر پیغام میں امانی کے والد خرم نے کہا: "ہماری خوبصورت بیٹی امانی نے آج صبح 12.30 بجے آخری سانس لی۔اس نے 22 ماہ تک GBM4 کا مقابلہ کیا لیکن افسوس کہ مناسب سرمایہ کاری کے باوجود اسے زندگی جینے کا کوئی موقع نہیں ملا۔ وہ میری ہیرو ہیں اور برین ٹیومر ریسرچ کی سب سے حیرت انگیز سفیر تھیں۔

  فائٹ فارامانی انسٹاگرام پیج پرامانی کی والدہ، یاسمین نے کہا: "انا للہ و انا الیہ راجعون : بے شک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

امانی برین ٹیومر ریسرچ کی بہت بڑی حامی اور چیریٹی مہمات  #BrainTumourPetition اور #stop the Devastation کا ایک لازمی حصہ تھیں۔ انہوں نے متعدد فنڈ ریزنگ  سرگرمیاں بھی کیں جن میں نمایاں ستمبرمیں Luton کی پہلی واک آف ہوپ کا انعقاد اور Fight4Hope فنڈ ریزنگ گروپ قائم کرنا شامل تھیں۔ 

ان کے یوٹیوب چینل Fight4Amani  اورChat2Amani  پوڈکاسٹس کو بھی کافی پزیرائی ملی جس میں ہزاروں لوگوں نے ان کے دماغ کے ٹیومر کے سفر کوفالو کر رہے ہیں کیونکہ اس دوران انہوں نے اپنی تنہائی اور ایمان جیسے مسائل کو دریافت کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.